گوجرانوالہ: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا، ورثاءکی ہسپتال میں توڑ پھوڑ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے ہسپتال کی کھڑکیاں دروازے توڑ ڈالے، ہسپتال عملہ غائب ہوگیا۔ ونیہ موڑ کا رہائشی حمزہ کار کی ٹکر سے زخمی ہوا تھا جس کو نامعلوم افراد ہسپتال چھوڑ گئے۔ لواحقین کے مطابق ڈاکٹرز نے حمزہ کو ایک گھنٹہ تک چیک نہ کیا جس وجہ سے وہ جاں بحق ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری سول ہسپتال پہنچ گئی جس کے بعد ہسپتال کی ایمرجنسی سروس بحال کردی گئی۔لیکن لواحقین کا احتجاج رات گئے تک جاری تھا۔