رومانیہ کے سفیر کی ایاز صادق سے ملاقات‘ دوبارہ سپیکر بننے پر مبارکباد‘ دورہ کی دعوت
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ایملیون لون نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ رومانیہ کے سفیر نے سپیکر کو رومانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور انہیں قومی اسمبلی کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ سپیکر نے رومانیہ کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیرس میں ہونیوالی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی عالمی امن کیلئے ایک خطرہ ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کو تجارت اور معیشت کو شعبوں میں اپنے تعلقات مزید مستحکم بنانا چاہئیں۔
رومانیہ سفیر /ملاقات