یورپ اور برطانیہ ملکر مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کوشش کریں:بیرسٹر سلطان
اسلام آباد (این این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپ اور برطانیہ ملکر مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔ اگرچہ یہ برطانیہ کا اپنا استحقاق ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھائے مگر بھارت مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے اس پر بھی برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت سے بات کی جانی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب برطانیہ برصغیر میں اپنے دوسو سالہ اقتدار کے خاتمے پر اس ریجن سے واپس گیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانوی ہائی کمیشن کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔