• news

بہاولپور: دارالطفال زنانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے خاوند کی یتیم بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

بہاولپور(نامہ نگار) دارالطفال زنانہ بہاولپورکی سپرنٹنڈنٹ کے خاوند اجمل کی یتیم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی پولیس نے جویریہ عالم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم اجمل کو گرفتار کرلیا۔ (جویریا عالم) یزمان وارڈ نمبر1 کی ہے اور اس کا والد عطاءاللہ ورگ فوت ہو چکا تھا اور یہ یتیم 14,15 سالہ بچی (جویریا عالم)کئی ماہ سے دارالطفال میں رہ رہی تھی جہاں پر بتایا جاتا ہے دو ، اڑھائی ماہ قبل سپرنٹنڈنٹ کے خاوند محمد اجمل نے (جویریا عالم)کو جھانسہ دے کر تعلقات بنا لیے اور اس سے مبینہ طور پر زیادتی کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز (ج) کی پھوپھی اس سے ملنے کے لیے دارالطفال آئی تو اس نے اپنی پھوپھی کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا اور جس پر اس کی پھوپھی (ج) کو تھانے لے گئی۔ زیادتی

ای پیپر-دی نیشن