• news

جنرل راحیل اور کیری میں سکیورٹی سے متعلقہ اہم امور پر بات ہوئی: محکمہ خارجہ

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا مسئلہ کشمیر کے حل میں کوئی کردار نہیں یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کی صحافیوں سے گفتگو کی مزید تفصیل کے مطابق انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی تشویشناک ہیں اور ہم ہمیشہ دونوں ممالک کی حکومتوں پر یہ زور دیتے رہے ہیں کہ وہ تشدد کا یہ سلسلہ بند کرے دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کریں۔ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کا اپنا معاملہ ہے۔ وزیر خارجہ جان کیری کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات میں سکیورٹی امور سے متعلقہ بعض اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مسئلہ کشمیر جیسے ایشو پر بات چیت پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع امور پر تبادلہ خیال کا حصہ ہے۔ دونوں ملک دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان امریکہ پارٹنر شپ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور خطے کاامن واستحکام مضبوط کرنے کیلئے مشترکہ کوشش انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
جان کربی

ای پیپر-دی نیشن