غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری‘ وہاڑی میں شہری سراپا احتجاج
وہاڑی (نامہ نگار) بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا جس سے تاجروں اور کسان طبقہ کے علاوہ طلبہ وطالبات بھی بری طرح متا ثر ہونے لگے اور مریضوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہونے لگا جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ابرار حسین، شاہد فاروق، اللہ بخش، محمد سلطان، معراج دین، اشفاق احمد، برخوارعلی، محمد سفیان نے احتجاج کر تے ہوئے کہا جب سے مسلم لیگ (ن) کی حکو مت آئی ہے بے شمار مرتبہ حکمران اسکے خاتمہ کا دعویٰ کرتے نظر آئے ہیں مگر کئی سال گزر گئے بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا جس سے ہر طبقہ پریشان ہیں اور ان کی مشکلات میں دن بدن اضافہ بڑھ رہا ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی لہٰذا حکمرانوں سے مطا لبہ کرتے ہیں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے۔