• news

لوگوں نے توجہ دینا چھوڑ دی، عمران دھاندلی کا شور نہ مچائیں: پرویزرشید

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہہ پنجاب اور سندھ میں پرامن انتخابات ہوئے اتنا بڑا الیکشن ہونے کے باوجود صرف اکا دکا واقعات رپورٹ ہوئے، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد سب کی فتح ہے عوام نے تحریک انصاف کے شور پر توجہ دینا چھوڑ دی، عمران خان سے درخواست ہے کہ اب دھاندلی کا شور نہ مچائیں، چوہدری سرور کو ان کے استعفا کا وعدہ یاد دلانا چاہتا ہوں انہوں نے ابھی تک این اے 122 میں دھاندلی کے ثبوت نہیں دیئے بچوں کے عالمی دن پر خطاب اور صحافےوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے، دہشت گردی کی جنگ میں بچوں کو استعمال کیا گیا، بچوں کے ہاتھ میں بندوق کی بجائے قلم ہونی چاہیے، بچوں کو تعلیم دے کر ہی انتہا پسندی کی سوچ سے دور کیا جا سکتا ہے۔ پروےز رشےد نے کہا ہمیں بچوں کو خود کش جیکٹس کے بجائے سکول کا یونیفارم دینا ہے، بچوں کو تمام حقوق دے کر ہی ان کا عالمی دن منا سکتے ہیں۔ چائلڈ لیبر کا شکار اور سکول نہ جانے والے بچوں کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، عدم توجہی کا شکار بچوں کو بلا کر ان کے مسائل حل نہ کرنے پر ان سے معافی مانگیں ہم سب کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ایسے بچوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، میڈیا سے گفتگو میں کہا بلدیاتی نمائندوں کا کام عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے، پنجاب مےں کامیاب امیدواروں کی اکثریت کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، انتخابی مہم کے دوران زندہ شیر کو لانے پر پابندی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے، اس کا احترام کرنا چاہیے۔
پرویزرشید

ای پیپر-دی نیشن