• news

اتار، چڑھائو کے بعد کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا،52.35 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں

کراچی +لاہور(مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندا رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 33800پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔کاروباری حجم 3.89 فیصدکم جبک52.35فیصدحصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہو گئے۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 51.44پوائنٹس کمی سے 33857.00 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 10ارب ،87کروڑ68لاکھ 61 ہزار 796 روپے کمی سے سرمایہ کاری مالیت 71کھرب75ارب 66کروڑ 82لاکھ 32 ہزار4روپے ہوگئی ۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی مندے کا رجحان رہا۔80کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا 13کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا ۔ 12کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ جبکہ 55 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 8.09 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5554.12 پر بندہو ا۔

ای پیپر-دی نیشن