شاہدرہ: مخالف امیدوار کی گھر میں گھس کر فائرنگ، لیگی کونسلر زخمی، بیوی جاں بحق
لاہور، فیروز والا، شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب کونسلر کی بیوی کو قتل کردیا، فائرنگ سے کونسلر بھی شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ مین بازار نین سکھ یوسی 31 کے وارڈ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب کونسلر محمد شہباز نے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار سرفراز کو شکست دی جس پر سرفراز اور شہباز میں رنجش بڑھ گئی اور گزشتہ روز ڈھول بجانے کے اعتراض پر سرفراز وغیرہ نے شہباز کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے 32 سالہ رضیہ بی بی ہلاک ہوگئی۔ 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سرفراز، الیاس، فرزانہ، آزراءشامل ہیں۔ اس واقعہ پر مسلم لیگی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔
کونسلر /بیوی قتل