کیمپ جیل: عملے کے مبینہ تشدد سے ڈکیتی کا مجرم ہلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی کیمپ جیل میں عملہ کے مبینہ تشدد سے ڈکیتی کا مجرم ہلاک ہو گیا جبکہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم پر تشدد نہیں کیا ملزم بیمار تھا، ہسپتال بھجوایا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مجرم وزیر حسین کو ڈکیتی پر 3 سال قید ہوئی اور کیمپ جیل میں تھا جسے مبینہ طور پر عملہ نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت بگڑ گئی جبکہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جس پر اسے سروسز ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ لواحقین نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مجرم ہلاک