• news

وزیراعظم کا شام کوٹ کے سکول کا اچانک دورہ طالبات کیساتھ ملکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

خانیوال (صباح نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے خانیوال کے قریب شام کوٹ کے گرلز سیکنڈری سکول کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے اور وہاں آئی ٹی لیب کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز سکول کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے سکول کا معائنہ کیا اور اساتذہ اور طالبات سے مسائل پوچھے۔ وزیراعظم نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ سکول کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور انشاءاللہ اسے ڈگری کالج کا بھی درجہ دیا جائیگا تاکہ بچیوںکو میٹرک کے بعد تعلیم کیلئے دوردراز علاقوں میں نہ جانا پڑے۔ وزیراعظم نے بچوں کیساتھ ملکر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔
سکول دورہ

ای پیپر-دی نیشن