گائے ذبح کرنیوالے بھارت کے سب سے بڑے دشمن ہیں‘ اتر کھنڈ کے کانگریسی وزیراعلیٰ کی درفنطنی
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ و کانگریس رہنما ہریش راوت نے گائے ذبح کرنے والوں کو بھارت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ گائے ذبح کرنے والے کسی بھی مذہب سے ہوں بھارت میں رہنے کے حقدار نہیں۔ ریاستی حکومت گائے کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھانے کیلئے تیار ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت قانون منظور کرچکی ہے۔