• news

پنجگور میں ایران سے 4 مارٹر گولے فائر، جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ (بی بی سی) پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چار مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔ ہفتہ کی شام ایران کی جانب سے فائر کئے گئے، مارٹر گولے پنجگور کے علاقے پروم میں گرے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے چار مارٹر گولے فائر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مارٹر گولے زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹے تاہم ویران علاقے میں گرنے کے باعث ان سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن