پنجگور میں سکیورٹی فورسزکی گاڑیوں پر بم سے حملہ، 2 اہلکار زخمی
کوئٹہ (بی بی سی) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پردم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سڑک پر نصب کررکھا تھا۔ گاڑیاں گزرنے کے درمیان دھماکہ ہوگیا۔ اس واقعے کے ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔ ادھر ضلع کوہلو میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے تین کھمبوں کو اڑا دیا۔