ترک سرحد کے قریب بمباری، انقرہ میں روسی سفیر طلب، سخت احتجاج
انقرہ(آن لائن)ترکی نے اپنی سرحد سے متصل شام کے علاقے میں روسی جنگی جہازوں کی بمباری پرانقرہ میں متعین روسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیروسی سفیر انڈرے کارلوف کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے انہیں بمباری پر احتجاج کے ساتھ اس کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔ترک وزیر اعظم نے بیان میں کہا ماسکو نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عام شہری آبادی پر بمباری کی۔