• news

خانیوال ملتان موٹروے سے سیکشن کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

ملتان (محمد نوید شاہ سے)٭…وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز ملتان خانیوال موٹر وے سیکشن ایم 4 کا افتتاح کیا ٭…وزیراعظم گزشتہ روز صبح 11 بجے بذریعہ خصوصی طیارہ ملتان پہنچے جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خانیوال کے علاقہ شام کوٹ گئے ٭…ملتان ایئرپورٹ پر ان کا استقبال گورنر پنجاب ملک رفیق احمد رجوانہ اور ارکان اسمبلی نے کیا ٭…وزیراعظم کی آمد پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ گاڑیوں کا قافلہ وزیراعظم کو پنڈال تک لیکر گیا ٭…وزیراعظم کے ہمراہ ملتان سے ارکان اسمبلی وفاقی وزیر سکندر بوسن‘ جاوید علی شاہ‘ ملک عبدالغفار ڈوگر‘ ایم پی اے ملک مظہر عباس راں‘ رانا محمود الحسن بھی تقریب میں شریک تھے ٭…ارکان اسمبلی خانیوال ایم این اے رضا حیات ہراج‘ عرفان ڈاہا‘ نشاط ڈاہا اور محمد خان ڈاہا بھی تقریب میں شریک تھے ٭…تقریب میں میاں چنوں سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی اہلیہ بیگم مجیدہ وائیں خصوصی طور پرشریک ہوئیں ٭…وزیراعظم دورہ ملتان و خانیوال کے دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں رہے۔ تقریب کے ختم ہونے کے بعد وہ این ایچ اے افسران اور دیگر افسروں‘ اراکین اسمبلی سے خوشگوار موڈ میں گپ شپ لگاتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن