لودھراںضمنی الیکشن: فوج تعیناتی کیلئے جہانگیر ترین نے الیکشن کمشن میں درخواست جمع کرا دی
لودھراں (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کیلئے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ریٹرننگ آفس پہنچے جہاں انہوں نے این اے154 کے ضمنی الیکشن کے دوران فوج تعیناتی کیلئے درخواست جمع کرائی۔