• news

امین فہیم کے صاحبزادے جمیل الزماں سروری جماعت کے سربراہ مقرر، آج دستار بندی ہوگی

ہالہ (آن لائن ) مخدوم امین فہیم مرحوم کے صاحبزادے جمیل الزماں کو سروری جماعت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ، انکی دستار بندی کی تقریب آج (پیر) کو دن 12بجے ہالہ میں ہو گی۔ مخدوم امین فہیم کے سیاسی جانشین جمیل الزماں نے کہا ہے مخدوم صاحب سے بچھڑنے کا اب تک یقین نہیں ہورہا۔ مخدوم وہ ہوتا ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے مخدوم بن کر ملک اور عوام کی خدمت کروں گا۔ ان سے تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جمیل الزماں

ای پیپر-دی نیشن