بھارت: انتہا پسند ہندوئوں کا مورتی کو چھونے والی دلت خاتون پر وحشیانہ تشدد
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں نچلی ذات سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا۔ دلت خاتون کو مورتی چھونے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاست مدھیا پردیش کے چتر کوٹ ضلع میں دلت خاتون کو انتہا پسند ہندوؤں نے اس وقت بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ مندر میں رکھی مورتی کو چھونے کی کوشش کر رہی تھی۔ خاتون کے مطابق تین افراد نے مل کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دلت ذات سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے باقی دو افراد کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔