• news

’’بھارت صرف ہندوئوںکیلئے ہے‘‘ گورنر آسام کا بیان‘ وزیراعلیٰ نے انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست آسام کے گورنر پی بی اچاریہ نے کہا ہے کہ بھارت صرف ہندوئوں کیلئے ہے۔ مختلف ممالک سے ہندو بھارت آکر آباد ہو سکتے ہیں۔ انہیں خارجی تصور نہیں کیا جائے گا۔ ریاستی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ کسی بنگلہ دیشی کا نام بھارتی شہریت کیلئے رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثنا آسام کے وزیراعلیٰ ترون گگوئی نے گورنر اچاریہ کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں گگوئی نے کہا کہ گورنر کا عہدہ غیر جانبدار ہوتا ہے مگر پی پی اچاریہ آر ایس ایس کے ورکر بن کر ریاست کا فرقہ وارانہ ماحول خراب کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن