• news

کراچی: سفاک شخص کا ٹھڈوں گھونسوں سے تشدد، شیرخوار بچی جاں بحق، بیوی زخمی

کراچی (نیٹ نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی میں سفاک شخص نے غسل خانے میں صابن نہ رکھنے پر بیوی اور شیرخوار بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث معصوم بچی دم توڑ گئی۔ بتایا گیا ہے عامر جو ایک دفتر میں کام کرتا ہے غسل خانے میں صابن نہ ملنے پر آپے سے باہر ہوا جبکہ محلے داروں کے مطابق عامر بچی ہونے پر بھی بیوی سے ناراض تھا اس لئے بہانہ مل گیا، دونوں کو ٹھڈوں اور مکوں سے مارا۔ 11 ماہ کی بچی ماہ نور کے سینے اور سر پر چوٹیں آئیں۔ ملزم عامر تو بیوی، بچی کو پیٹ کر دفتر چلا گیا مگر بچی ماہ نور ہسپتال جا کر دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے عامر کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن