گڈ گورننس یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزارتوں کو نئے اہداف دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ’’گڈ گورننس‘ یقینی بنانے کیلئے تمام وفاقی وزارتوں کیلئے اہداف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ وفاقی کابینہ میں ردوبدل نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی خالی وزارتوں کو پر کیا جارہا ہے البتہ ناقص کارکردگی پر وزرا کے قلمدان تبدیل کردیئے جائیں گے۔ بیرسٹر عثمان کو وزارت کیڈ کا قلمدان وزارت کے سیکرٹری سے اختلاف رائے کی وجہ سے کوئی اور وزارت دی جارہی ہے۔ کارکردگی کے لحاظ سے وفاقی وزارت اداخلہ کو نمایاں پوزیشن حاصل ہے تمام وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت کیلئے 2018ء کے انتخابات کو پیش نظر ٹارگٹ مقرر کئے جائیں گے۔ جنگی بنیادوں کو ان اہداف کے حصول کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔