• news

مسلمانوں کو تنہا اور اسلام مخالف باتیں کرنے والوں کو نہ سنا جائے: ہلیری کلنٹن

واشنگٹن (نیٹ نیوز) پیرس حملوں کے بعد ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبہ کہ امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے پر ان کی حریف ہلیری کلنٹن نے کڑی تنقید کی اور کہا کہ مسلمانوں کو تنہا کرنے والوں اور اسلام مخالف بات کرنے والوں کو نہ سنا جائے۔ جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کی سختی سے مخالفت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیرس حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر امریکہ میں مسلمانوں کا ڈیٹا بیس بنانا چاہئے تاکہ مسلمانوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے یہ تاثر جائے گا کہ امریکہ یہاں بسنے والے مسلمانوں کو تنہا کرنا چاہتا ہے یا پھر وہ اسلام مخالف ہے۔ دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اپنا بیان بدل دیا۔ الاباما میں ایک ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے ڈیٹا بیس سے متعلق ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا۔ انہوں نے امریکہ میں بسنے والے شامی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کی بات کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن