جنرل راحیل کی قیادت میں فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں: جان مکین
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے کئی بہادر جوان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہوئے۔ مشکل دور میں پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔ طالبان کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔جان مکین نے کہا کہ مشکل دور میں پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ مل جل کر کام کرنا پاکستان اور امریکہ کیلئے بہتر ہوگا۔