پاکستان بھارت سیریز میں ملکی وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے: جہانگیر کرامت
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جنرل (ر) جہانگیر کرامت نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے انعقاد میں ملکی وقار اور عزت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ سیریز کے حق میں ہیں۔ لاہور پولو کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق جنرل (ر) جہانگیر کرامت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین دئبی میں سیریز کے انعقاد کے لیے مثبت کوششیں کر رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی ایم او یو سائن کیا ہے تو انہیں اس کی پاسداری کرنا ہوگی۔