محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں شمولیت ، مصباح نے حمایت کردی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں مخالفت مگر مصباح الحق نے بھرپور حمایت کردی ۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال پابندی کی سزا بھگتنے والے محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شمولیت کی حمایت کردی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا محمد عامر کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شمولیت سے انکار ان کا ذاتی فیصلہ ہے وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہیں گے۔ تاہم وہ محمد عامر کی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شمولیت کے حق میں ہیں۔ محمد عامر پچھلے کچھ عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے اب بنگلہ دیش پریمئیر لیگ ان کے رویے کو جانچنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔