چاکلیٹ ہیرو وحید مرادکی 32 ویں برسی آج منائی جائے گی
لاہور (شوبز ڈیسک) چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 32 ویں برسی آج منائی جائیگی۔ وہ 23 نومبر 1983ء بروز بدھ کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کو لاہور گلبرگ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔انہوں نے تقریبا 101 فلموں میں کام کیا۔ان کی مشہور فلموں میںدیور بھابی‘دل میرا دھڑکن تیری‘انجمن‘مستانہ ماہی‘تم سلامت رہو‘بہارو پھول برسائو ودیگر شامل ہیں۔