انگلینڈ الیون اور یو اے ای کے مابین وارم اپ میچ آج کھیلا جائیگا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ الیون اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کرکٹ ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ (آج) پیر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے یو اے ای میں موجود ہے، پاکستان نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی جبکہ انگلینڈ نے ون ڈے سیریز 3-1 سے اپنے نام کی۔ یو اے ای سے وارم اپ میچ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔