• news

فاسٹ بائولر محمد عامر پر تاحیات پابندی لگائی جائے :کیون پیٹر سن

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز کیون پیٹرسن نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی باؤلر محمد عامر کی عالمی کرکٹ میں واپسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تاحیات پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پیٹرسن نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں دوبارہ کرکٹ کھیلنے نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے گزشتہ سال جاری کی گئی متنازع سوانح حیات کے دوسرے حصے میں عامر کے حوالے سے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ صرف 18 سال کے تھے اور وہ ایک انتہائی باصلاحیت کھلاڑی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن