• news

رشید گوڈیل پر حملے میں مطلوب ملزم کے سر کی قیمت 50لاکھ مقررکرنیکا فیصلہ

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کیس میں مطلوب گینگ وارسرغنہ شاہد بکک کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اس ضمن میںکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے سفارش تیار کر لی ہے،ملزم کے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے روابط اور پولیس افسروں سے تعلقات کی چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن