اسرائیلی فوج کی درندگی جاری حملہ آور قرار دیکر خاتون سمیت 3 فلسطینی شہید کردئیے
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی+اے ایف پی )اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں چاقو کے وار کے واقعات میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔چاقو سے حملے کی یہ وارداتیں ہفتے کی شام کراۃ غیث کے شہر میں ہوئیں۔ پولیس کم از کم ایک حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔حالیہ دِنوں ہونے والی تشدد کی اِن کارروائیوں میں 15 اسرائیلی جب کہ کم از کم 86 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔کشیدگی کی یہ لہر ستمبر میں اْس وقت شروع ہوئی جب فلسطینی مضافات میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ اسرائیل مشرقی یروشلم کے مقدس مقامات کو اپنے قبضے میں لینے والا ہے، جسے مسلمان الاقصیٰ مسجد جب کہ یہودی ’ٹیمپل آف ماؤنٹ‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔اسرائیل نے اس بات کی بارہا تردید کی ہے کہ وہ یروشلم کے مقدس مقامات پر یہودی اور مسلمان برادریوں کی نظرداری کے معاملے کو چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، اور اس کا کہنا ہے کہ چند فلسطینی جان بوجھ کر یہ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، جن پر لوگ مشتعل ہوجاتے ہیں۔اسرائیل کی درندگی جاری، حملہ آور قرار دیکر خاتون سمیت 3فلسطینی شہید کردیئے ۔ جرمن میں لگژری ڈیپارٹمنٹ سکول کا ’’دیوے‘‘ نے یہودی بستیوں میں تیار مصنوعات پر خصوصی سیل کی جسم کے سلسلہ میں اسرائیلی شراب کے کریٹ ہٹادیئے ہیں کیونکہ نیتن یاہو نے بھی جرمن کمپنیوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی کابینہ اجلاس میں احتجاج کیا گیا