• news

اگلے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی نئے جذبے کے ساتھ میدان میں نظر آئے گی: اعتزاز احسن

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی ایسا واحد نظام ہے جسے تقویت دیکر تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مخدوم امین فہیم کی پارٹی سے وفاداری اور جمہوریت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک نئے جذبے کے ساتھ میدان میں نظر آئے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں دی ہیں‘ شاید کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ پیپلزپارٹی احتساب کے خلاف نہیں‘ لیکن یہ ایسا ہونا چاہئے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن