• news

چھانگا مانگا جنگل میں آتشزدگی، لاکھوں کی لکڑی جل کر راکھ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چھانگا مانگا جنگل میں چار گھنٹے سے زائد وقت تک لگنے والی آگ نے لاکھوں روپے کی قیمت لکڑی کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بلاک نمبر2 میں لگنے والی آگ کو خفیہ رکھنے کی کوشش تاکہ وہاں تعینات منظور نظر افراد کو بچایا جا سکے۔ چھانگا مانگا جنگل جہاں لاکھوں کی تعداد میں درخت تھے انتظامیہ کی ملی بھگت سے ختم ہو کر چند ہزار کی تعداد میں باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چھانگا مانگا جنگل کی انتظامیہ کی جانب سے جنگل میں چوری کرائی گئی لاکھوں روپے لکڑی کا معاملہ چھپانے کے لئے بلاک نمبر2 میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔ صوبائی و زیر جنگلات سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جنگل سے چوری ہونے والی لکڑی کے بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں اگر حقائق کو چھپانے کیلئے وہاں آگ لگائی گئی ہے تو اس کا نوٹس لیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن