شورکوٹ: ایم این اے نجف خان کا بھانجا ساتھیوں سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار
شورکوٹ (نامہ نگار) ایم این اے نجف خان کا بھانجھا ساتھیوں سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میںگرفتار‘ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایم این اے نجف خان کا بھانجا محمد علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جن کے پاس اسلحہ ہے شورکوٹ کچہری کی طرف آرہے ہیں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکہ لگا کر کار کو روک کر تلاشی لی جس پر نجف خان ایم این اے کے بھانجا محمد علی سے کلاشنکوف ایک جی تھری اس کے ساتھی فضل عباس سے کلاشنکوف برآمد کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری کار میں موجود عمر حیات کو روک کر چیک کیا گیا اس سے دو کلاشنکوف اور رپیٹر برآمد ہوا جنہوں نے لائسنس پیش کیے جو کہ زائد میعاد تھے اور نجف خان کے دوسرے بھانجے علی رضا کے نام تھے۔