• news

چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے وفاق المدارس کا 14 دسمبر کو اجتماع کا اعلان

مانسہرہ (اے این این) وفاق المدارس العربیہ نے دینی مدارس کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے، مدارس کیخلاف معاندانہ پروپیگنڈا مہم کا توڑ، دینی طبقات سے امتیازی سلوک، اسلامی اقدار کیخلاف مخالفانہ مہم جوئی، مدارس کی حریت وآزادی اور خودمختاری کے تحفظ و بقاء کیلئے 14دسمبر کو مانسہرہ میں مدارس اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کر دیا، اس امر کا فیصلہ وفاق المدارس کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد کی صدارت میں کیا گیا، اجتماع کی کامیابی کیلئے اضلاع کی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جبکہ مدرسہ کے داخلی نظم وضبط کو منظم کرنے کیلئے تمام مدارس میں تجدید الحاق معائنہ اور رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ جس کیلئے تمام اضلاع کی سطح پر معائنہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ مدارس کے خلاف آپریشن علماء و طلباء کو ہراساں کرنے ، مدارس کے قومی خدمات کو نظر انداز کرکے معاشرے میں ان اداروں کے کردار کو غیرمؤثر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہر قسم کے بین الاقوامی دبائو کو مسترد کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن