چناب نگر: دربار پر دم کرانے کے بہانے اوباشوں کی 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی
چناب نگر+ دینہ (نامہ نگاران) دربار پر دم کرانے کے بہانے اوباشوں نے دو خواتین کو شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کی۔ گوجرانوالہ کی رہائشی نوراں بی بی اور کوثر بی بی کالے یرقان کا دم کروانے وادی عزیز شریف آئیں وہاں پر انہیں واجد شاہ اور لیا قت ملے خواتین نے ان سے دم کروانے کے بارے میں پوچھا وہ ان کو مدد کرنے کے بہانے کار میں بیٹھا کر موضع پیلووال سیداں لے گئے وہاں جا کر زبردستی دونوں خواتین کو شراب پلا کر ساری رات اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ موقع پا کر دونوں خواتین صبح ڈیرہ سے فرار ہو کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ چناب نگر نے نوراں بی بی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے مرکزی ملزم واجد شاہ کو اس کے ڈیرہ سے گرفتار کر لیا۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد زیر دفعہ376 آئی کے تحت مقدمہ درج کر کے باقی ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔علاوہ ازیں دینہ میں اختر بیگ ولد نور محمد سکنہ ہڈالی نے تھانہ دینہ پولیس کو بتایا کہ شام کو میرا بھتیجا (م۔ب) عمر 15 سال نے بتایا کہ وہ چچا کے گھر جا رہا تھا حمزہ ورغلا پھسلا کر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔