• news

بنی گالا میں 10 کنال سے زائد قیمتی اراضی پر افغان بستی قائم وزارت داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت بنی گالا میں قیمتی اراضی پر غیر ملکیوں کی جانب سے قبضہ پر وزارت داخلہ نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے بنی گالا میں دس کنال سے زائد قیمتی اراضی پر افغان بستی قائم کردی گئی ہے جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خفیہ اداروں کو ہدایت دی ہے مکمل چھان بین کر کے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے ذرائع کا کہنا ہے افغان قبضہ گروپ کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے اور انہی کے ذریعہ قبضہ کروا کر اسلام آباد میں قیمتی اراضی ہتھیا لی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن