• news

لودھراں ضمنی انتخاب، الیکشن کمشن کی جانب سے فوج کی تعیناتی کے بارے میں جہانگیر ترین کے خط کا جواب رواں ہفتے دئیے جانے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے لودھراں میں ضمنی انتخاب کے دوران فوج کی تعیناتی کے بارے میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے خط کا جواب رواں ہفتے دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات کے بارے میں بھی امیدواروں کو آگاہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں فوج تعینات کرنے کیلئے الیکشن کمشن کو خط ارسال کیا تھا جس کا جواب رواں ہفتے دیئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن