نیٹو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر تیار نہیں،روسی رکن پارلیمنٹ
ماسکو ۔ (اے پی پی) روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ الیکسے پشکوو نے کہا کہ نیٹو دہشت گردی کے خطرے کے مقابلے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر تیار نہیںہے۔ روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ نے کہا کہ ان کے مطابق پیرس حملوں کے بعد نیٹو کو چاہئے تھا کہ وہ واشنگٹن سمجھوتے کی دفعہ 5 پر عملدرآمد کرتا جس کے مطابق اتحاد کے ایک رکن ملک پر حملہ کو پورے اتحاد پر حملے کے مترادف سمجھا جاتا ۔پشکوو نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا نیٹو نے مذکورہ دفعہ پر صرف ایک مرتبہ یعنی نائن الیون حملوں کے بعد عملدرآمد کیا تھا جب امریکہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔