• news

گندم کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ تھور زدہ رقبہ ہے: محکمہ زراعت

لاہور (اے پی پی) پاکستان میں گندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ 15سے 20لاکھ ایکڑ تھور زدہ رقبہ پر گندم کی کاشت ہے،تھور زدہ زمینوں کو مختلف کیمیائی یا حیاتیاتی طریقوں سے نہ صرف قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے بلکہ فی ایکڑ اوسط پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے،محکمہ زراعت نے گندم کے کاشکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کیلئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیج کے اگائو کی شرح 85 فیصد سے ہر گز کم نہ ہو ۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ کا شتکارگندم کی کاشت کیلئے موزوں طریقے اختیار نہیں کرتے جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھور زدہ زمینوں میں اگر سطحی اور اندرونی نکاسی آب کو سست پایا جائے اور کاشتکار کے پاس آبی وسائل بھی کافی ہوں جن میں نمکیات کی مقدار 1200-1000 پی پی ایم کے درمیان ہوتو ایسی زمینوں کی اصلاح آسانی سے کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن