علماء داعش کے فتنے کی سرکو بی کیلئے میدان میں آئیں ‘سید ریاض حسین شاہ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ داعش مسلمانان عالم کیلئے ناسور ہے،علماء داعش کے فتنے کی سرکو بی کیلئے میدان میں آئیں ، دہشتگرد اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کے نظریہ محبت کا پر چار کرنے کی ضرور ت ہے،علماء اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں، اسلام کا دہشتگردی اور انتہا پسندی سے کو ئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام محبت، روا داری اور اخوت کا درس دیتا ہے۔دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا نا انصافی ہے۔عالمی برادری ہندو دہشتگردوں کے خلاف کیوں نہیں بولتی ۔