• news

جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے:بابرسہیل بٹ

لاہور(خبر نگار)پیپلزیوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے، پیپلزپارٹی استحکام جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی عوام نے پی پی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب میں سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود اپوزیشن کا کامیابی حاصل کرنا معجرے سے کم نہیں ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی پوری طاقت سے شریک ہوگی اور عوام اسکا ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم پی پی کے مخلص رہنما تھے ان کا انتقال جمہوریت پسندوں کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن