• news

شجر کاری مہم 90 لاکھ کے ہدف میں سے 43 لاکھ 60 ہزار پودے لگا دئیے گئے

لاہور (خبر نگا) صوبہ بھر میں رواں سال مون سون شجر کاری مہم کے دوران 90 لاکھ پود وں کے مقررہ ہدف میں سے اب تک 43 لاکھ60 ہزار سے زائد پودے لگا دئیے گئے ہیں، دفاع کے اداروں نے 4 لاکھ پودے لگانے کے مقرر کردہ ہدف سے بڑھ کر 8 لاکھ18 ہزار پودے لگائے ہیں ۔محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ شجر کاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات کی زمینوں پر 37 لاکھ 50 ہزار ،دیگر سرکاری اداروں کی اراضی پر6 لاکھ، ڈیفنس کے اداروں کے لئے4 لاکھ جبکہ پرائیویٹ زمینوں پر 42 لاکھ 50 ہزار پودے لگانے کے اہداف مقرر کئے گئے تھے جس میں سے اب تک 43 لاکھ60 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں سال میں دو بار شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ہر سال کروڑوں پودے لگائے جاتے ہیں، روں سال ماہ اگست سے موسم برسات شجرکاری مہم جاری ہے جو 31 دسمبرتک جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن