• news

سالانہ مجلس عزا

امام بارگاہ قصر عباس امام سٹریٹ چھپڑ سٹاپ ملتان روڈ لاہور میں آج صفر المظفر 23 نومبر بروز پیر بوقت 12 بجے دوپہر مجلس عزا سے علام سید حسن عباس حسینی‘ سید مقدس کاظمی‘ ذاکر یوسف عباس گردیزی اختتام مجلس پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گی۔
اظہار تعزیت
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان‘ چےئرمین کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چوہدری، نذےر احمد چوہان، شبےر سیال، اشتےاق احمد ملک، طاہر رشید بھٹی نے تحریک انصاف کے رہنما رانا اختر حسین کے خالو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔
ریاض احمد گجر کے والد کا ختم چہلم
رائے ونڈ (نامہ نگار) علامہ اقبال ٹاﺅن کے چیف آفیسر رائے ونڈ ریاض احمد گجر کے والد کے چہلم سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد ذاکر فریدی نے کہا کہ عبادتوں کی قبولیت کیلئے اخلاص کا ہونا شرط ہے ،اور عبادت کیلئے دل میں عشق مصطفےٰ کی شمع کا روشن ہونا دعاﺅں کی قبولیت کی سند ہے ۔ نبی کی سنت ہے ۔اس موقع پر معروف نعت خوان حضرات محمد نعیم قادری ،محمد عباس ،سعید احمد قلندری اور محمد داﺅد عطاری نے سرور کائنات حضرت محمد کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن