آئی ایس پی آر نے حکومت کو گڈگورننس کی ضرورت کا احساس دلایا:نفیس الحسن بخاری
لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک میں پائیدار امن کیلئے آئی ایس پی آر نے گڈگورننس کی ضرورت کا احساس دلایا ہے ،عوام کی غالب اکثریت اس مؤقف کی حامی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل متحدہ مشائخ کونسل مخدوم سیّد نفیس الحسن بخاری نے ایوانِ اوچ شریف لاہور میں کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس پر فوج اور عدلیہ کا بیان عوام کی ترجمانی ہے ۔
یوایم ٹی کا سالانہ کانوکیشن 28نومبر کو ہوگا
لاہور(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی)کا سالانہ کانوکیشن 28نومبر بروز ہفتہ کو جوہر ٹائون کیمپس میں ہوگا ، کانوکیشن میں کامیاب تعلیمی سفر مکمل کرنے پر طلبہ وطالبات کو ایم اے، ایم ایس سی، بی بی اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جائیں گی۔ کانوکیشن ریہرسل 27نومبر کو ہوگی۔