فوج اور رینجرز پر تنقید کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں: علامہ زبیر احمد ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز پر تنقید کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں ۔آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف سے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ وہ اتوار کے روز تحر یک تحفظ حرمین شر یفین کی مر کزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مولانا عبد الستار نیازی ‘مولانا محمد آصف ربانی ‘مولانا زاہدعمران حقانی ‘مولانا محمدزکر یا اور مولانا عبد الغفار سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر ایک قرار داد کے ذریعے پاک افواج کی دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے کی جانیوالی کوششوں پر انکو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔