• news

محمد اقبال ڈوگر کی والدہ کی وفات پر طاہر القادری کا اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی رپورٹر)عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے سابق امیر اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال ڈوگر کی والدہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین،ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، محمد شاہد لطیف اور سید وقار بخاری(چیف ایگزیکٹولائم لائٹ میڈیا ایڈورفائزنگ کمپنی) نے بھی اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن