مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو دھاندلی سے ہرایا ہے:اعجاز چودھری
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری کی زیر صدارت گذشتہ روز یو سی 232ٹاؤن شپ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے بعد آئندہ کا لا ئحہ عمل تشکیل دیا گیا ۔ اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی کارکنو ں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسا ئل کو اجاگر کرنے اورپارٹی کو نچلی سطح پر فعال کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں پاکستان کے باشعور عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ، (ن) لیگ نے تحریک انصاف کو دھاندلی کے ذریعے ہروایا ہے ۔ اجلا س میں ملک خادم حسین ، ڈاکٹر ذیشان ، شعیب اسلم ایڈووکیٹ، عمران خان ، تبسم علی ، رانا قمر ، ملک آصف اقبال ، فاروق اعظم، رانا طارق محمود ،شیخ شاہد عمر ،عامر فاروق ملک ، الیاس اعوان ،میاں حامد جمیل ، ملک ثاقب ،اسما عیل خان ، ظفر اقبال امین اعظم سمیت دیگر کارکنا ن نے شرکت کی ۔