شیخوپورہ وارڈ نمبر 40 کے امیدوار کی درخواست ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) بلدیہ شیخوپورہ کے وارڈ نمبر 40 میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک طارق عزیز نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر کودی جانیوالی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کے وارڈ میں جعلی بیلٹ پیپر کاسٹ کیے گئے ہیں۔ جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔