• news

پی ٹی آئی‘ ایچ آر سی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس‘ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی مزمت

لاہو (پ ر) تحریک انصاف ہیومن رائٹس کمیشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد کیا گیا۔ جس کی سربراہی چیئرمین پی ٹی آئی ۔ایچ آر سی ریاض فتیانہ نے کی جب کہ دیگرممبران میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر چیئرمین سیکرٹریٹ فضیل آصف، سیکرٹری عثمان خواجہ، عبداللہ ملک، غزالہ سیفی، منصور سرور خان، فہیم جہاں زیب، مظہر فرید وٹو، ظہیر عباس کھوکھر، ایم پی اے علی سلمان ایڈووکیٹ، رضوان بشیر اور چوہدری محمد اصغر نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی‘ ایچ آر سی کا باضابطہ آغاز 10دسمبر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے جبکہ 10 دسمبر کو بین الاقوامی ہیومن رائٹس کانفرنس کا انعقادکیا جائے گا۔ میں لوکل گونمنٹ الیکشن میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ ایم پی اے علی سلمان ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی ہومن رائٹس کمیشن کے لیگل ایڈ سیل کا ہیڈ اور بیرسٹر منصور سرور خان کو بین الاقوامی طور پر ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن